ترکی نے سرت کی جنگ کی تیاری کے لئے اپنے ڈرون جہاز کیا تیار

وسطی طرابلس میں ایک فوجی پریڈ کے درمیان "الوفاق" حکومت کے وفادار "طرابلس بٹالین" کے اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف بی)

TT

گزشتہ روز یہ اطلاع ملی ہے کہ ترکی نے سرت میں متوقع فوجی آپریشن کی تیاری کے لئے بیرقدار ڈرون جہاز کو مصراتہ میں تعینات کر دیا ہے اور کل میڈیا رپورٹس نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے مصراتہ میں فضائی اڈے کے آس پاس ڈرونز کے مقامات کا انکشاف ہوا ہے اور ترکی فوج اور لیبیا کی "الوفاق" حکومت کی افواج کے عناصر اور اس کی وفادار فورسز نے گزشتہ ہفتوں کے دوران ہوائی اڈے کے جنوب میں پناہ گاہیں قائم کی ہیں تاکہ سرت میں متوقع آپریشن میں استعمال اور الجفرہ اڈہ پر حملہ کیا جا سکے۔
 
پیر کے روز ترک وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو نے اعلان کیا ہے کہ سرت میں فوجی آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  25 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 16 جولائی 2020ء شماره نمبر [15206]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]