"ڈیم" ذخائر کو بھرنے کی اطلاعات کے بعد مصر نے ایتھوپیا سے وضاحت کیا طلبhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2394686/%DA%88%DB%8C%D9%85-%D8%B0%D8%AE%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%DA%BE%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B7%D9%84%D8%A7%D8%B9%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%85%D8%B5%D8%B1-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%AA%DA%BE%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%A7-%D8%B3%DB%92-%D9%88%D8%B6%D8%A7%D8%AD%D8%AA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%B7%D9%84%D8%A8
"ڈیم" ذخائر کو بھرنے کی اطلاعات کے بعد مصر نے ایتھوپیا سے وضاحت کیا طلب
سیٹیلائٹ کے توسط سے گزشتہ اتوار کو ایتھوپیا کے "نہضہ ڈیم" کی لی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے جس میں اس کے ذخائر کو بھرنے کا آغاز دکھایا گیا ہے (رائٹرز)
مصر نے ایتھوپیا کو ایک باضابطہ درخواست پیش کی ہے جس میں اس نے "نہضہ ڈیم" کے ذخائر کو بھرنے کے سلسلہ میں گردش کرنے والی خبر کی وضاحت طلب کیا ہے اور اقدام ڈيم اور اس کے کام کے سلسلے میں متعلقہ تین ممالک (مصر، ایتھوپیا اور سوڈان) کے مابین ہونے والی بات چیت کی ناکامی کے ایک روز بعد ہوا ہے۔
ٹیلی ویژن کے بیان میں ایتھوپیا کے وزیر آبپاشی سيليشي بيكيلي نے کہا ہے کہ ڈیم کی تعمیر اور آبی ذخیرے کو بھرنے کا کام ایک ساتھ ہو رہا ہے اور ڈیم کے ذخیرے کو بھرنے کے کام میں اس کی تعمیر کو مکمل ہونے تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]