قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس میں لیبیا کے شیخ اور قابل ذکر افراد کا ایک بہت بڑا وفد بھی شامل ہوا ہے اور اس کانفرنس میں السیسی نے سرت اور الجفرہ لائن کے بارے میں دوبارہ بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے سیدی برانی میں جن سرخ لائنوں کا اعلان کیا ہے وہ بنیادی طور پر لیبیا میں امن اور تنازعہ کے خاتمے کا مطالبہ ہے؛ لہذا مشرق یا مغرب سے اسے عبور نہیں کیا جانا چاہئے۔۔۔ اور مصر کسی بھی ایسی حرکت کے مقابلہ میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھا رہے گا جس سے قومی سلامتی کو براہ راست خطرہ لاحق ہونے والا ہوگا، یہ نہ صرف مصر اور لیبیا کا معاملہ ہے بلکہ عرب، علاقائی اور بین الاقوامی معاملہ ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر مصر لیبیا میں مداخلت کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ فوجی منظر کو جلد اور فیصلہ کن طور پر تبدیل کردے گا کیونکہ اس کے پاس مضبوط فوج موجود ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 26 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 17 جولائی 2020ء شماره نمبر [15207]