روس پر کورونا ویکسین کی تحقیق چوری کرنے کا الزام

برسلز میں آج یورپی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی تیاریوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

برطانیہ میں نیشنل سینٹر برائے الیکٹرانک سیکیورٹی نے کل جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ روسی حکومت کی حمایت بافتہ دراندازیوں نے دنیا بھر کے تعلیمی اداروں اور منشیات کی کمپنیوں سے وابستہ "کوویڈ - 19" سے متعلق تحقیق چوری کرنے کی کوشش کی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے ذریعہ نقل کردہ برطانیہ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا کے ایک مربوط بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری "اے بی ٹی 29" نامی اس گروپ پر ڈالی گئی ہے جو "کوزی بیئر" کے نام سے مشہور ہے اور تینوں ممالک نے کہا ہے کہ انہیں تقریبا مکمل طور پر یقین ہے کہ یہ گروپ روسی انٹیلی جنس سروس سے وابستہ ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 26 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 17 جولائی 2020ء شماره نمبر [15207]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]