الحریری: وزیر اعظم کا مقام زوال پذیر ہونے کو ہے

الحریری: وزیر اعظم کا مقام زوال پذیر ہونے کو ہے

جمعہ, 17 July, 2020 - 15:00
سعد الحریری (دلاتی اور نہرا)
لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری نے موجودہ وزیر اعظم حسان دیاب کی طرف سے عرب ممالک کے ساتھ کچھ سیاستدانوں کی مداخلتوں کے بارے میں جو تذکرہ کیا ہے اس کا جواب دیتے ہوئے اس بیان پر افسوس ظاہر کیا ہے اور اسے کم درجہ کا بیان قرار دیا ہے اور اسی طرح الحریری نے عرب ممالک اور ان کے سفیروں سے متعلق جنرل سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم کی نقل وحرکت کی تعریف کی ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرنے کے دوران حریری نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ وزیر اعظم عرب ممالک کے ساتھ مداخلت کے بارے میں بات کررہے ہیں اور اس موقع پر ان کی تقریر اس طرح گری ہوئی ہے کہ کوئی بھی اس کا تصور نہیں کر سکتا ہے اور وزیر اعظم کی پوزیشن گرتی جا رہی ہے  اور انہوں نے لبنان سے امداد کو روکنے کے لئے کسی بھی جماعت سے اپنے رابطے کی تردید کی ہے اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ سعودی عرب اور تمام خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں اور ان کے خیال میں میجر جنرل ابراہیم کی نقل وحرکت ضروری ہے۔(۔۔۔)


جمعہ 26 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 17 جولائی 2020ء شماره نمبر [15207]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا