مشہد اور خوزستان میں پریشانیاں اور "پاسداران" کی مداخلت https://urdu.aawsat.com/home/article/2397086/%D9%85%D8%B4%DB%81%D8%AF-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D8%B2%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%BE%D8%A7%D8%B3%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA
مشہد اور خوزستان میں پریشانیاں اور "پاسداران" کی مداخلت
تہران - لندن: «الشرق الاوسط»
پرسو روز ایران کے مغرب میں واقع صوبہ خوزستان کے بہبہان زندگی کے بگڑتے حالات کے خلاف مظاہرین کی ایک ویڈیو کلپ دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
TT
TT
مشہد اور خوزستان میں پریشانیاں اور "پاسداران" کی مداخلت
پرسو روز ایران کے مغرب میں واقع صوبہ خوزستان کے بہبہان زندگی کے بگڑتے حالات کے خلاف مظاہرین کی ایک ویڈیو کلپ دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
حالاتِ زندگی کے خلاف احتجاج ایک بار پھر ایران میں لوٹ آیا ہے اور حکام نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مغربی خوزستان کے علاقے میں مظاہرین کے ساتھ "ثابت قدمی" کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ "پاسداران انقلاب" نے مشہد میں اشتعال انگیزی کرنے والوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے صوبہ خوزستان کے بہبہان شہر میں مضبوطی سے ایک ہجوم کو منتشر کردیا ہے اور اس کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس میں شریک افراد نے معمولات کے برخلاف نعرے لگائے ہیں اور انہوں نے الملالي کی روانگی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے شہر کے پولیس سربراہ محمد عزیزی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک کال کے جواب میں بہبہان کے متعدد باشندے معاشی صورتحال کے خلاف احتجاج کرنے جمع ہو گئے ہیں۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]