سوڈان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کو افریقی یونین کے صدر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوزا کی طرف سے سمٹ میں شرکت کرنے کی دعوت ملی ہے جبکہ مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے گزشتہ روز رامفوزا کے ساتھ فون پر ہونے والک گفتگو میں دوبارہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ مصر یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے کیونکہ اس سے نیل کے پانیوں میں اس کے حقوق کو نقصان پہنچے گا اور انہوں نے ایتھوپیا کے "نہضہ ڈیم" کو چالو کرنے اور اسے بھرنے کے قواعد کے سلسلہ میں تمام فریقوں کے درمیان مکمل طور پر قانونی معاہدہ کرکے اس مسئلہ کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 27 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 18 جولائی 2020ء شماره نمبر [15208]