شیعہ علما نے لبنان کے غیرجانبدار رویہ کو کیا مسترد

سپریم اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر  شیخ علی الخطیب کو دیکھا جا سکتا ہے
سپریم اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر شیخ علی الخطیب کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

شیعہ علما نے لبنان کے غیرجانبدار رویہ کو کیا مسترد

سپریم اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر  شیخ علی الخطیب کو دیکھا جا سکتا ہے
سپریم اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر شیخ علی الخطیب کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز شیعہ علما نے اسرائیل کے ساتھ تنازعہ میں غیر جانبداری پر مبنی مارونائٹ پیٹرآرچ الراعی کی طرف سے تجویز کردہ لبنان کے غیرجانبدار رویہ کے بارے میں موجودہ بحث کو مسترد کردیا ہے جبکہ ان حالات میں اتحاد کرنے اور الگ نہ ہونے پر زور دیا جا رہا ہے۔

شیعہ سیاسی سطح پر کسی بھی پوزیشن کے اظہار کرنے کے سلسلے میں صبر کی روشنی میں سپریم شیعہ اسلامی کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی الخطیب نے ظالم کے مقابلہ میں مظلوم کی طرف غیر جانبدار پوزیشن کی بات کو بے معنی سمجھا ہے اگر چہ خیر سگالی کے نام ہی سے کیوں نہ ہوا ہو اور یہ اس وقت ہو رہا ہے جب لبنان پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور انہوں نے اس کی دعوت دینے والوں کو اس جال میں نہ پڑنے کی دعوت دی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 27 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 18 جولائی 2020ء شماره نمبر [15208]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]