کورونا ... دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے متاثرین کی تعداد نے توڑا ریکارڈ

کورونا ... دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے متاثرین کی تعداد نے توڑا ریکارڈ
TT

کورونا ... دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے متاثرین کی تعداد نے توڑا ریکارڈ

کورونا ... دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے متاثرین کی تعداد نے توڑا ریکارڈ
گزشتہ روز دنیا بھر کے ممالک نے کورونا سے متاثر ہونے والوں کی غیر معمولی تعداد ریکارڈ کی ہے اور اسی وجہ سے کچھ ممالک نے پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے یا تنہائی کے اقدامات کو دوبارہ نافذ کردیا ہے اور ورلڈ میٹر سائٹ کے اعداد وشمار کے مطابق "کوویڈ ۔19" کے کیسوں کی کل تعداد 14 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 600،000 کو چھونے لگی ہے۔

امریکہ نے کورونا وائرس سے روزانہ ہونے والے انفیکشن کی تعداد کے سلسلہ میں تو ریکارڈ ہی توڑ دیا ہے کیوںکہ وہاں جمعرات کو 75 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور قریب ایک ہزار افراد کی موت ہوئی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 27 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 18 جولائی 2020ء شماره نمبر [15208]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]