عالمی معیشت کی مدد کے لئے "جی20" کی طرف سے 10 ٹریلین ڈالر کی امداد

سعودی وزیر خزانہ کو کل "جی20" میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکاروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
سعودی وزیر خزانہ کو کل "جی20" میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکاروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

اس وقت سعودی عرب کی سربراہی میں "جی20" نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے عالمی معیشت کی حمایت کے لئے 10 ٹریلین ڈالر کی امداد فراہم کیا ہے اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی سطح پر صحت کے فرق کی مالی اعانت میں کمی کو پورا کرنے کے لئے 21 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اس گروپ نے قرض کی خدمت کی معطلی کا مطالعہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے گزشتہ روز وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکاروں کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ غریب ممالک کے لئے قرض کی خدمت کی معطلی کو موجودہ سال 2020 کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اراکین اس اقدام کی سفارش کو اکتوبر 2021 تک بڑھانے پر غور کر رہے ہیں اور یہ سب ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے جو اگلے نومبر کے آخر میں ہونے والی کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔(۔۔۔)

اتوار 28 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 19 جولائی 2020ء شماره نمبر [15209]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]