ظریف کو بغداد کا پیغام: عراق کا مفاد سب سے پہلے

الكاظمي کو کل بغداد میں جواد ظریف کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
الكاظمي کو کل بغداد میں جواد ظریف کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ظریف کو بغداد کا پیغام: عراق کا مفاد سب سے پہلے

الكاظمي کو کل بغداد میں جواد ظریف کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
الكاظمي کو کل بغداد میں جواد ظریف کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراقی رہنماؤں کے ساتھ وسیع پیمانہ پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور ان میں سرفہرست صدر جمہوریہ برهم صالح، وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور پارلیمنٹ کے صرد محمد الحلبوسی سے ملاقات کی ہے اور نیز حکمت عملی تحریک کے سربراہ عمار الحکیم، سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان اور حشد شعبی کے سربراہ فالح الفياض کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور اسی طرح ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے بھی گفتگو کی ہے اور دونوں نے خطے میں مشترکہ تشویشناک امور کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔

ظریف اور عراقی رہنماؤں اور عہدیداروں کے درمیان ہونے والی تمام ملاقاتوں میں مشترکہ بات یہی رہی ہے کہ پہلے عراقی مفاد پر توجہ مرکوز کی جائے خواہ دو طرفہ تعلقات کے فریم ورک میں ہو یا علاقائی اور بین الاقوامی امور کی سطح پر معاملہ ہو اور دار الحکومت بغداد میں سیاسی مبصرین کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کروائی گئی کہ ظریف نے الکاظمی کو بتایا ہے کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنا چاہتا ہے۔(۔۔۔)

پیر 29 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 20 جولائی 2020ء شماره نمبر [15210]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]