گزشتہ روز واٹر اتھارٹی کے ڈائریکٹر انور سادات الحاج کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ دار الحکومت کے تین حصوں (ام درمان، بحری اور خرطوم) کے کچھ واٹر اسٹیشنوں پر تین ندیوں کا پانی کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے حکام کو پمپنگ پلیٹ فارم کو کم ترین سطح تک کم کرنے پر مجبور ہونا پڑآ ہےاور اس کی وجہ سے صاف پانی میں بڑی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ساتھ میں اس بات کا بھی خدشہ ہےکہ ایتھوپیا کا ڈیم بھرنا شروع ہوجائے گا۔
اسی سلسلہ میں مصری وزیر آبی وسائل کے وزیر محمد عبد العاطي نے تصدیق کی ہے کہ ملک ایتھوپیا کے نہصہ ڈیم کے معاملے میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا نہیں ہے اور وزیر موصوف نے گزشتہ روز مصری پارلیمنٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران بتایا ہے کہ کاشتکاروں کو آبپاشی اور نکاسی آب کے نظام کو ترقی دینے کے لئے قرضوں کی فراہمی کا امکان ہے تاکہ آبپاشی کا کام جاری رہ سکے۔(۔۔۔)
پیر 29 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 20 جولائی 2020ء شماره نمبر [15210]