نہضہ ڈیم کی وجہ سے خرطوم میں پانی کا بحران

کچھ کسانوں کو پانی تک پہنچنے کے لئے پمپنگ مشینوں کو کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا (رائٹرز)
کچھ کسانوں کو پانی تک پہنچنے کے لئے پمپنگ مشینوں کو کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا (رائٹرز)
TT

خرطوم کے واٹر حکام نے نیل کو بنانے والے سفید اور نیلے نیل کے اچانک اچھال اور بہاؤ کی وجہ سے نیل کے متعدد اسٹیشنوں کا اپنے حدود سے نکلنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز واٹر اتھارٹی کے ڈائریکٹر انور سادات الحاج کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ دار الحکومت کے تین حصوں (ام درمان، بحری اور خرطوم) کے کچھ واٹر اسٹیشنوں پر تین ندیوں کا پانی کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے حکام کو پمپنگ پلیٹ فارم کو کم ترین سطح تک کم کرنے پر مجبور ہونا پڑآ ہےاور اس کی وجہ سے صاف پانی میں بڑی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ساتھ میں اس بات کا بھی خدشہ ہےکہ ایتھوپیا کا ڈیم بھرنا شروع ہوجائے گا۔

اسی سلسلہ میں مصری وزیر آبی وسائل کے وزیر محمد عبد العاطي نے تصدیق کی ہے کہ ملک ایتھوپیا کے نہصہ ڈیم کے معاملے میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا نہیں ہے اور وزیر موصوف نے گزشتہ روز مصری پارلیمنٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران بتایا ہے کہ کاشتکاروں کو آبپاشی اور نکاسی آب کے نظام کو ترقی دینے کے لئے قرضوں کی فراہمی کا امکان ہے تاکہ آبپاشی کا کام جاری رہ سکے۔(۔۔۔)

پیر 29 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 20 جولائی 2020ء شماره نمبر [15210]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]