"آکسفورڈ ویکسین" کے سلسلہ میں پرامید نتائجhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2404106/%D8%A2%DA%A9%D8%B3%D9%81%D9%88%D8%B1%DA%88-%D9%88%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF-%D9%86%D8%AA%D8%A7%D8%A6%D8%AC
ایک فارماسسٹ کو تہران میں اس شخص سے گفتگو کرنے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جو ایران میں "کورونا" وبا کے شدید بحران کے درمیان واشنگٹن کی پابندیوں کے بارے میں شکایت کر رہا ہے (اے پی اے)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
"آکسفورڈ ویکسین" کے سلسلہ میں پرامید نتائج
ایک فارماسسٹ کو تہران میں اس شخص سے گفتگو کرنے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جو ایران میں "کورونا" وبا کے شدید بحران کے درمیان واشنگٹن کی پابندیوں کے بارے میں شکایت کر رہا ہے (اے پی اے)
کل پیر کے دن برطانیہ سے مثبت خبریں آئی ہیں جن سے معلوم ہو رہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ اعلان ہوتے ہی "کورونا" وائرس پر قابو پانے کا وقت قریب آچکا ہے کیوکہ اس وائرس کے خلاف ویکسین کے تجربات بہت امید افزاء ہیں جبکہ یہ بیماری دنیا میں جتنے لوگوں کو اپنا شکار بنایا ہے ان کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر رہی ہے اور متاثرین کی تعداد 15 ملین کے قریب ہے۔
بی بی سی نے ویکسین تیار کرنے والوں کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ لوگ محفوظ ہیں اور وائرس سے نمٹنے کے لئے مدافعتی نظام کی تربیت بھی کر رہے ہیں اور اس کے نتائج بہت امید افزاء ہیں لیکن ابھی یہ جاننا جلدی ہوگا کہ آیا یہ اس کے وسیع استعمال کے لئے کافی ہیں یا نہیں اور اسی طرح برطانوی سینائرجن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ "SNG001" نامی دوائی پر کیے جانے والے ٹیسٹوں کے ابتدائی نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے غیر معمولی انداز میں انفیکشن کے امکانات میں 79 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)