خادم حرمین شریفین ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں ہوئے داخل

خادم حرمین شریفین ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں ہوئے داخل
TT

خادم حرمین شریفین ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں ہوئے داخل

خادم حرمین شریفین ٹیسٹ کے لئے اسپتال میں ہوئے داخل
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کچھ طبی معائنے کے لئے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل ہوئے ہیں اور شاہی دیوان نے کل صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہ سلمان کل پیر کو پت میں سوزش کی موجودگی کی وجہ سے کچھ ٹیسٹ کروانے کے لئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل ہوئے ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت خادم حرمین شریفین کو صحت اور تندرستی عطا کرے۔

کل خادم حرمین شریفین کو خلیجی، عرب اور اسلامی رہنماؤں اور سربراہان مملکت نے فون کرکے ان کی صحت کے سلسلہ میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ صحت اور تندرست رہیں جبکہ خادم حرمین شریفین نے ان کے خلوص اخوت کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 30 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 21 جولائی 2020ء شماره نمبر [15211]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]