بین الاقوامی رابطوں نے لیبیا میں ہونے والی کشیدگی کو کیا قابو

مصراتہ کے مشرق میں واقع ابو قریین علاقے میں "الوفاق" کے وفادار ملیشیاؤں کو دیکھا جا سکتا ہے (ای بی اے)
مصراتہ کے مشرق میں واقع ابو قریین علاقے میں "الوفاق" کے وفادار ملیشیاؤں کو دیکھا جا سکتا ہے (ای بی اے)
TT

بین الاقوامی سفارتی تحریک لیبیا میں ایسے سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے تیز ہوگئی جس کے ذریعہ فوجی کشیدگی کو کنٹرول کیا جا سکے اور  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لیبیا کی موجودہ صورتحال کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اس کا واحد حل سیاسی مذاکرات ہونا چاہئے اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سرت شہر کے آس پاس کی کشیدگی میں کمی ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کے مشن کے زیر اہتمام سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کیا جا سکے گا۔

اسی سلسلہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شكری نے کل اپنے فرانسیسی ہم منصب ژان یوس لودريان اور جرمن ہائکو ماؤس کے ساتھ ہونے وکلی ٹیلیفون بات چیت کے دوران لیبیا میں مصری موقف پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ مصری فریق جنگ بندی کی طرف کام کرنے کی ترجیح پر زور دیتا ہے اور صرف لیبیا کے سیاسی اور گفت وشنید کے حل کے سلسلہ میں سوچتا ہے۔

اسی تناظر میں روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے گزشتہ روز جزائر کے اپنے ہم منصب صبري بوقادم کے ساتھ بات چیت کی ہے اور لیبیا کے بحران سے متعلق سیاسی تصفیہ پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور متضاد جماعتوں کے مابین مفادات کا توازن حاصل کرنے والا ایک حل تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 02 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 23 جولائی 2020ء شماره نمبر [15213]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]