ایک بیان میں سعودی شاہی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل ٹیم کے ذریعہ تجویز کردہ علاج معالجے کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز کچھ وقت اسپتال میں گزاریں گے۔
شاہ سلمان نے سعودی عرب کے عوام میں سے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کا ان کے فراخ دلی جذبات اور دعاؤں پر دلی شکریہ ادا کیا ہے اور عرب، اسلامی اور دوست ممالک کے رہنمائوں میں سے صحت سے متعلق جن لوگوں نے بھی فون کیا یا پوچھا ہر شخص کا اظہار تشکر کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 03 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 24 جولائی 2020ء شماره نمبر [15214]