شام اور لبنان میں کورونا کے پھیلاؤ کے سلسلہ میں تشویش

لبنان میں کرونا کے کیس میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کرفیو سے پہلے بیروت کے ایک ساحل پر سیاحوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
لبنان میں کرونا کے کیس میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کرفیو سے پہلے بیروت کے ایک ساحل پر سیاحوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
TT

جمعرات کے دن سے 3 اگست تک اور پھر 6 اگست سے 10 اگست تک لبنان میں سخت بندش کے اقدامات ہوں گے کیونکہ کورونا کی وبا پھیلتی جارہی ہے۔

وزیر صحت حمد حسن نے ایک قدم پیچھے ہٹنے اور مضبوطی اور سختی سے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے گویا کہ ابھی ہی وبا شروع ہوا ہے۔

یہ خدشات شام تک بڑھ گئے ہیں جہاں لبنانیوں نے دمشق میں اپنے رشتہ داروں سے رابطے کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہاں وبا تیزی سے پھیل رہا ہے یہاں تک کہ سکیورٹی حکام اور سابق افسران بھی متاثر ہو چکے ہیں۔

اس وائرس نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ایران دونوں ممالک کے عہدیداروں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے ہیں کیوں کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن اس وائرس سے متاثرہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کا اعلی عہدیدار بن چکے ہیں اور ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ انہیں دوسری بار وائرس کا مرض لاحق ہوا ہے۔(۔۔۔)

منگل 07 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 28 جولائی 2020ء شماره نمبر [15218]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]