لیبیا بحران کے سلسلہ میں مصر کے موقف کو مکمل سعودی حمایت

لیبیا بحران کے سلسلہ میں مصر کے موقف کو مکمل سعودی حمایت

منگل, 28 July, 2020 - 15:00
شہزادہ فیصل بن فرحان کو مصری وزیر برائے امور خارجہ سامح شکری کے ساتھ پایک ریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
سعودی عرب نے گزشتہ روز لیبیا کے بحران کے بارے میں قاہرہ کے موقف کی مکمل حمایت کی توثیق کرتے ہوئے مصر کے ساتھ اپنے معاہدہ کو مستحکم کیا ہے اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن عبد اللہ بن فرحان نے قاہرہ میں اہم تبادلۂ خیال کیا ہے جس میں صدر عبد الفتاح السیسی اور مصری وزیر خارجہ سامح شکری بھی شامل تھے۔

گزشتہ روز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران زور دیا ہے کہ لیبیا کو غیر ملکی مداخلت سے محفوظ رکھنے کی ضرورت کے سلسلہ میں اور سیاسی حل کی اہمیت کے بارے میں قاہرہ اور ریاض کے مابین مکمل معاہدہ اور ہم آہنگی موجود ہے اور سعودی وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے اپنے مصری ہم منصب کو یقین دلایا ہے کہ لیبیا کے بارے میں مصر کو سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے اور قاہرہ اعلان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)


منگل 07 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 28 جولائی 2020ء شماره نمبر [15218]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا