گزشتہ روز حقوق انسان کی شامی رصدگاہ کے شائع کردہ اعداد وشمار کے مطابق شامی شہریت کے حامل لیبیا جانے کے لئے فوج میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد کے تقریبا 17 ہزار ہو چکی ہے اور ان میں 18 سال سے کم عمر کے 350 بچے بھی شامل ہیں اور معاہدوں کے خاتمے اور ان کے مالی واجبات لینے کے بعد ترک حامی حماعت کے 6000 فوجی شام واپس آئے ہیں جبکہ ترکی کرائے کے مزید عناصر کو اپنے کیمپوں اور تربیت میں لانا جاری رکھے ہوئے ہے اور رصدگاہ نے مزید کہا ہے کہ لیبیا پہنچنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 10،000 تک پہنچ گئی اور ان میں سے 2500 تیونسی شہریت رکھنے والے افراد ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 12 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 02 اگست 2020ء شماره نمبر [15223]