لیبیا میں کرائے کی ایک فوج جس میں 10 ہزار عسکریت پسند شامل

الوفاق حکومت کی وفادار فورسز کو سرت جنگ کی تیاری کے لئے اپنی گاڑیاں تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
الوفاق حکومت کی وفادار فورسز کو سرت جنگ کی تیاری کے لئے اپنی گاڑیاں تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایک طرف ترکی نے شام سے عسکریت پسندوں کی تقریبا ایک فوج کو لیبیا منتقل کیا ہے تود وسری طرف لیبیا کی قومی فوج نے ترکی طیارے اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی واضح طور پر دھمکی دی ہے۔

گزشتہ روز حقوق انسان کی شامی رصدگاہ کے شائع کردہ اعداد وشمار کے مطابق  شامی شہریت کے حامل لیبیا جانے کے لئے فوج میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد کے تقریبا 17 ہزار ہو چکی ہے اور ان میں 18 سال سے کم عمر کے 350 بچے بھی شامل ہیں اور معاہدوں کے خاتمے اور ان کے مالی واجبات لینے کے بعد  ترک حامی حماعت کے 6000 فوجی شام واپس آئے ہیں جبکہ ترکی کرائے کے مزید عناصر کو اپنے کیمپوں اور تربیت میں لانا جاری رکھے ہوئے ہے اور رصدگاہ نے مزید کہا ہے کہ لیبیا پہنچنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 10،000 تک پہنچ گئی اور ان میں سے 2500 تیونسی شہریت رکھنے والے افراد ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 12 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 02 اگست 2020ء شماره نمبر [15223]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]