عون: گھومنے والے لبنان کے خلاف اکسانے کا کام کر رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2431816/%D8%B9%D9%88%D9%86-%DA%AF%DA%BE%D9%88%D9%85%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
عون: گھومنے والے لبنان کے خلاف اکسانے کا کام کر رہے ہیں
صدر مائکل عون کو گزشتہ روز آرمی کمانڈر اور سینئر افسران کے درمیان میں دیکھا جا سکتا ہے (دالاتی اور نہرا)
بیروت: «الشرق الاوسط»
TT
TT
عون: گھومنے والے لبنان کے خلاف اکسانے کا کام کر رہے ہیں
صدر مائکل عون کو گزشتہ روز آرمی کمانڈر اور سینئر افسران کے درمیان میں دیکھا جا سکتا ہے (دالاتی اور نہرا)
گزشتہ روز لبنان کے صدر مائکل عون نے لبنان کے دشمن کا نام نہ لیتے ہوئے ان پر دنیا کے ممالک میں گھومنے کا الزام عائد کیا ہے اور اسی طرح لبنان اور اس کے عوام کے خلاف اکسانے اور اس سے امداد روکنے کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ یہ تفصیل فوج کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر لبنانی صدر کی ایک تقریر میں سامنے آیا ہے جبکہ رواں سال روایتی تقریبات کا انتظام نہیں کیا گیا ہے خاص طور پر یہ جشن جو عام طور پر ملٹری اکیڈمی کے ہیڈکوارٹر میں ہوا کرتا تھا جہاں صدر جمہوریہ نے نئے افسران کو تلواریں سونپتے تھے۔
وزیر اعظم حسان دیاب نے لبنان کے سیاست دانوں کے خلاف بھی یہی الزامات عائد کیے ہیں کہ وہ چند ملکوں کو لبنان کی مدد سے روکنے پر اکسا رہے ہیں لیکن انہوں نے ان کا نام نہیں لیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)