امریکی انتظامیہ چینی پروگرامنگ کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2431846/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A7%D9%85%DB%8C%DB%81-%DA%86%DB%8C%D9%86%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D9%85%D9%BE%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%92
امریکی انتظامیہ چینی پروگرامنگ کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے
17 جولائی کو بیجنگ میں ایک ایپل اسٹور کے اندر ٹی شرٹ والے ایک شخص کو "ٹک ٹوک" کی ایپ کو فروغ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
واشنگٹن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
امریکی انتظامیہ چینی پروگرامنگ کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے
17 جولائی کو بیجنگ میں ایک ایپل اسٹور کے اندر ٹی شرٹ والے ایک شخص کو "ٹک ٹوک" کی ایپ کو فروغ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کل اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایسی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو چینی پروگرامنگ کمپنیوں کو متاثر کرسکتی ہے کیونکہ یہ کمپنیاں بیجنگ میں حکومت کو براہ راست ڈیٹا مہیا کرتی ہیں اور یہ امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں۔
پومپیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ کافی ہو چکا ہے اور اب ہم اس سے نمٹ لیں گے؛ لہذا آنے والے دنوں میں چین کی کمیونسٹ پارٹی سے منسلک پروگرامنگ کمپنیوں کے ذریعہ پیدا ہونے والے قومی سلامتی کے وسیع خطرات کے سلسلے میں کارروائی کی جائے گی۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)