کورونا غیر معمولی کیس اور ہنگامی صورتحال

تیونس میں وبا کی صورتحال (وزارت صحت)
تیونس میں وبا کی صورتحال (وزارت صحت)
TT

کورونا غیر معمولی کیس اور ہنگامی صورتحال

تیونس میں وبا کی صورتحال (وزارت صحت)
تیونس میں وبا کی صورتحال (وزارت صحت)
ورلڈ میٹر کے شماریاتی ویب سائٹ کے مطابق کورونا کی وبا نے دنیا بھر میں اپنا ریکارڈ جاری رکھا ہے کیونکہ اب تک 18 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 680 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک طرف چند ممالک کئی دہائیوں سے خطرناک زوال سے اپنی معیشتوں کو بچانے کے لئے کوشاں ہیں اور ان میں امریکہ، برازیل، میکسیکو، ہندوستان اور جنوبی افریقہ ہیں جو کوویڈ 19 کے بدترین پھیلاؤ والے ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہیں اور یوروپی برصغیر میں دوسری مرتبہ اس وبائی بیماری کی واپسی کے آثار نمایاں ہیں اور ایشیاء کے چند ممالک نےکیسوں پر کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

پیر 13 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 03 اگست 2020ء شماره نمبر [15224]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]