"سرت جنگ" بین الاقوامی مذاکرات کے اختتام کا منتظر ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2431871/%D8%B3%D8%B1%D8%AA-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D8%AA%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%B1-%DB%81%DB%92
"سرت جنگ" بین الاقوامی مذاکرات کے اختتام کا منتظر ہے
ابو قرین کے علاقہ میں {الوفاق} حکومت کی وفادار فورسز کو سرت جنگ کے لئے متحرک ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
توقع یہ کی جارہی ہے کہ لیبیا میں فوجی صورتحال کو حل کرنے اور دونوں فریقوں کے مابین سرت اور جعفرہ جنگ کو روکنے کے مقصد سے بین الاقوامی اور علاقائی مذاکرات کا عمل عید الاضحی کی چھٹی کے اختتام کے بعد اگلے چند روز کے دوران ایک نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گا۔
لیبیا کے باخبر ذرائع نے اپنا پوشیدہ رکھنے کے شرط کے ساتھ "الشرق الاوسط" سے بتایا ہے کہ لیبیا کی پارلیمنٹ کی خاتون اسپیکر عقيلة صالح جلد ہی بین الاقوامی وفود کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کریں گی لیکن انہوں نے ان ملاقاتوں کے وقت اور جگہ کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے اور یہ ملاقاتیں ان کی طرف سے مراکش اور اردن کے دورے کے بعد ہوں گی۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)