الیسا 18 گانوں میں مختصر کہانیوں کے ساتھ اپنے سامعین کے سامنے حاضر

اداکارہ الیسا کو دیکھا جا سکتا ہے
اداکارہ الیسا کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

الیسا 18 گانوں میں مختصر کہانیوں کے ساتھ اپنے سامعین کے سامنے حاضر

اداکارہ الیسا کو دیکھا جا سکتا ہے
اداکارہ الیسا کو دیکھا جا سکتا ہے
اپنی نئی ایلبم "صاحب افکار" میں اداکارہ الیسا نے 18 گانوں میں مختصر کہانیاں پیش کی ہیں جو سننے والوں کو اپنی دنیا تک پہنچا دیتی ہیں اور اسے انہیں خیالات اور اعتقادات کے دل میں سمو دیتی ہیں۔

الیسا اپنے آپ کو اس کام میں آگے لاتی ہیں جن میں درد، امید، محبت، ظلم، خوشی اور دھوکہ دہی کا ذکر ہوتا ہے اور وہ ان گانوں کو اپنی سریلی اور میٹھی آواز کے ساتھ پڑھتی ہیں اور یہ دلیل پیش کرتی ہیں کہ ان کا عرفی نام "احساس کی ملکہ" ہے جو ان کے دل وقالب میں آباد ہے۔

الیسا نے "الشرق الاوسط" کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے اختیارات ہمیشہ میرے جیسے ہوتے ہیں اور جب میں عنوانات کا انتخاب کرتی ہوں تو یہ لازمی نہیں ہے کہ میں نے انہیں جیا ہے لیکن وہ میرے اعتقادات کی بنیاد پر آتے ہیں اور ان میں سے کچھ میری نمائندگی کرتے ہیں کہ میں حقیقی اور فطری محبت اور نفرت کے بارے میں کیسے سوچتی ہوں۔(۔۔۔)

منگل 14 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 04 اگست 2020ء شماره نمبر [15225]



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]