اسرائیل نے پیر کے روز جنوبی شام کے شہر القنيطرة کے قریب میں فوجی حملے کیے ہیں اور اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے یہ حملے 1967 سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں بارڈر کے قریب بارودی مواد نصب کرنے کی ناکام کوشش کے بعد کی گئی ہیں اور اسرائیلی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس سیل نے دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کی ہے وہ ایران سے تعلق رکھنے والی ہے۔
نتن یاہو نے کل کہا ہے کہ ہم نے سیل کو نشانہ بنایا ہے اور اب ہم نے ان کو نشانہ بنایا ہے جنہوں نے انہیں بھیجا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دفاع کے لئے جو بھی کرنا چاہیں گے وہ کریں گے اور میں (حزب اللہ) سمیت ہر ایک کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس سلسلہ میں غور کریں۔(۔۔۔)
بدھ 15 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 05 اگست 2020ء شماره نمبر [15226]