"کورونا" کی وجہ سے تاریخی خلل کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی مہم کا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2434316/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%DB%8C-%D8%AE%D9%84%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%DB%81%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
"کورونا" کی وجہ سے تاریخی خلل کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی مہم کا آغاز
کوویڈ 19 وبائی بیماری نے تعلیمی نظاموں کو سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر متاثر کیا ہے (اقوام متحدہ)
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول کی کاروائی رکنے کے بعد تمام ممالک میں 1.6 بلین بچوں کو اسکول واپس کرنے کے لئے ایک عالمی مہم چلائی ہے اور یاد رہے کہ اس کورونا سے 18 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد لگ بھگ 700 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور گتریس نے زور دے کر کہا ہے کہ "کوویڈ ۔19" وبائی بیماری نے تاریخ کی تعلیم میں سب سے زیادہ خلل پیدا کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ طویل عرصے تک اسکولوں کی بندش عدم مساوات کے استحکام کا باعث بن سکتی ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لئے جرات مندانہ اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ متعدد ممالک نے وائرس کی دوسری لہر میں داخل ہونے کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور جرمنی میں ڈاکٹروں کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کو پہلے ہی "کوویڈ 19" پھیلنے کی دوسری لہر کا سامنا ہو چکا ہے اور اسی طرح کل اس وبا کی پیروی کے انچارج فرانسیسی سائنسی کونسل نے متنبہ کیا ہے کہ فرانس کا راستہ کسی بھی وقت وائرس کے پھیلنے کی طرف تبدیل ہو سکتا ہے اور اگلے مرحلہ میں دوسری وبائی لہر کی توقع کی جارہی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)