امریکی حل کی وجہ سے سرت جنگ کے اوراق ہوئے پیچیدہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2434876/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%D8%B1%D8%AA-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1%D8%A7%D9%82-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D9%BE%DB%8C%DA%86%DB%8C%D8%AF%DB%81
مصراتہ اور سرت کے مابین واقع ابو قرین علاقے میں تربیت کے دوران "الوفاق" حکومت کی وفادار فورسز کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
ایک نئے اقدام کے طور پر سرت جنگ کے اوراق میں پیچیدگی بڑھ سکتی ہے کیونکہ امریکی انتظامیہ نے سرت شہر کے لئے ایک حل تجویز کی ہے جس کی بنیاد پر اس شہر سے ہتھیار کو ہٹا لیا جائے گا اور لگ بھگ 8 ماہ سے بند تیل کی پیداوار کو فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جائے گا اور اب ہر کسی کو لیبیا میں تنازعہ کے بارے میں فریقین اور علاقائی حامیوں کے امریکی تجویز پر ردعمل کا منتظر ہے۔
اس سے قبل الشرق الاوسط کے ذریعہ شائع ہونے والی بات کی تصدیق میں امریکی انتظامیہ نے پرسو رات لیبیا کے بحران کے حل کے سلسلہ میں ایک اعلان کیا ہے جس میں لیبیا کی نیشنل آرمی فورسز کو سرت اور الجفرہ میں اپنی موجودہ جگہوں سے انخلا بھی شامل ہے کیونکہ ملک میں پیچیدہ جنگ سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)