فرانسیسی صدر نے اس دورہ کو لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ایک اخلاقی، معاشی، مالی اور سیاسی بحران جاری ہے جس کے لئے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے اور میں نے اس معاملے کے بارے میں صدر مائکل عون، نبیہ بری اور حسان دیاب کے ساتھ بات کی ہے اور میں نے واضح طور پر سب کو کہا ہے کہ حکام فیصلوں کو عملی جامہ پہنائیں اور یہ میرے نزدیک ایک غیر معمولی اہم کردار کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ایک نئے، ناگزیر سیاسی معاہدہ کی شرائط تشکیل دیتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 17 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 07 اگست 2020ء شماره نمبر [15228]