لبنانی عہدیداروں سے میکرون کی گفتگو: تبدیلی کریں یا ڈوب جائیں

گزشتہ روز بیروت میں ہونے والے دھماکے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے لبنانیوں کے ہجوم کے درمیان میکرون کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز بیروت میں ہونے والے دھماکے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے لبنانیوں کے ہجوم کے درمیان میکرون کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز بیروت کے دورے کے موقع پر بندرگاہ کے دھماکے کے دو دن بعد لبنانی سیاستدانوں کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے تبدیلی یا ڈوبنے کی طرف رجحان کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے اس دورہ کو لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ایک اخلاقی، معاشی، مالی اور سیاسی بحران جاری ہے جس کے لئے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے اور میں نے اس معاملے کے بارے میں صدر مائکل عون، نبیہ بری اور حسان دیاب کے ساتھ بات کی ہے اور میں نے واضح طور پر سب کو کہا ہے کہ حکام فیصلوں کو عملی جامہ پہنائیں اور یہ میرے نزدیک ایک غیر معمولی اہم کردار کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ایک نئے، ناگزیر سیاسی معاہدہ کی شرائط تشکیل دیتا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 17 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 07 اگست 2020ء شماره نمبر [15228]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]