مصر اور یونان کے مابین بحری سرحدی معاہدہ ہوا طے

گزشتہ روز دونوں ممالک کے مابین سمندری حدود کی نشاندہی کرنے کے معاہدہ پر دستخط کرنے کے بعد سامح شكری کو اپنے یونانی ہم منصب نیکوس ڈینڈیس سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

ترکی کی طرف سے ہونے والے حالیہ نقل وحرکت کے پیش نظر مصر اور یونان نے گزشتہ روز دونوں ممالک کے مابین سمندری سرحدوں کو وضع کرنے کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے جس کی وجہ سے انقرہ کی ناراضگی کی توقع کی جارہی ہے اور اس کی بنیاد پر بحیرہ روم میں نقب زنی کے سلسلہ میں دونوں ممالک کے ساتھ دشمنی ہو سکتی ہے۔

مصری وزیر خارجہ سامح شكری نے گزشتہ روز قاہرہ میں اپنے یونانی ہم منصب نیکوس ڈینڈیس کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشرقی بحیرہ روم کی صورتحال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے پھر اس کے بعد دونوں ممالک کے مابین خصوصی معاشی زون کے نامزد معاہدہ پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 17 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 07 اگست 2020ء شماره نمبر [15228]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]