روسی حمیمیم اڈہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ اس خطے میں امریکی فوجی موجودگی عدم استحکام اور شام میں سیاسی تصفیہ کے لئے کسی بھی کوشش کی راہ میں رکاوٹ کا ایک لازمی عنصر بن گئی ہے۔
شام میں روسی مفاہمت کے مرکز کے سربراہ الیکژنڈر شیرپینسکی نے کہا ہے کہ فرات کے مشرق میں خاص طور پر دیر الزور کے ان علاقوں میں جو حکومت کے زیر اقتدار نہیں ہیں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اور انہوں نے اس میں جاری اقدامات کی طرف اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 18 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 08 اگست 2020ء شماره نمبر [15229]