ناراض بیروت میں سولی دینے کے اشارے اور جھڑپیں اور استعفی دینے کا سلسلہ شروعhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2439551/%D9%86%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%B6-%D8%A8%DB%8C%D8%B1%D9%88%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D9%88%D9%84%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%B4%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%DA%BE%DA%91%D9%BE%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D9%81%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B9
ناراض بیروت میں سولی دینے کے اشارے اور جھڑپیں اور استعفی دینے کا سلسلہ شروع
گزشتہ روز وسطی بیروت میں مظاہرین کے ذریعہ وہمی پھانسی کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے) اور "یوم حساب" کے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے مناظر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ناراض بیروت میں سولی دینے کے اشارے اور جھڑپیں اور استعفی دینے کا سلسلہ شروع
گزشتہ روز وسطی بیروت میں مظاہرین کے ذریعہ وہمی پھانسی کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے) اور "یوم حساب" کے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے مناظر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لبنانی دارالحکومت بیروت میں دوبارہ غصہ اور ناراضگی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور شہید اسکوائر میں پھانسی کے پھندے کو لہرایا گیا ہے جس سے اس بندرگاہ دھماکے کے ذمہ داروں سے انتقام لینے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جس میں 158 شخص ہلاک اور 6 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں اور دھماکہ کے آس پاس کے علاقوں میں مکانات اور محلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ روز بیروت کی سڑکوں پر سیکیورٹی فورسز اور مشتعل مظاہرین کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں جس کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے اور انٹرنل سیکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی موت کئی افراد کی طرف سے ہونے والے حملہ کے بعد ہوا ہے جبکہ ریڈ صلیب نے دونوں جانب سے 55 افراد کو ہاسپٹل منتقل کرنے اور میدان میں 117 افراد کے علاج کرنے کی بات کی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)