"ہواوی" اسمارٹ فونز کے چپس کے پروڈکشن کو بند کرنے والا ہے

بیجنگ کے حامیوں کو کل ہانگ کانگ میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بیجنگ کے حامیوں کو کل ہانگ کانگ میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

چینی ٹیلی کام کی بڑي کمپنی ہواوی امریکی پابندیوں کے دباؤ میں اگلے ستمبر سے جدید ترین سمارٹ فون کے چپس کے پروڈکشن کو بند کرنے جارہی ہے اور یہ ایسا اقدام جس کی وجہ سے ایک بہت بڑا نقصان ہوگا۔

ہواوی کے سی ای او یو شینگڈونگ نے جمعہ کی شام منعقدہ ٹیکنالوجی انڈسٹری کے ایک فورم کے دوران کہا ہے کہ ان کی کمپنی امریکی پابندیوں کی وجہ سے 15 ستمبر کو "کیرن 9000" کے جدید ترین چپس کے پروڈکشن کو بند کرنے جارہی ہے۔

ٹیلی کام نیٹ ورک کے سازوسامان کو تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہواوئی بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین برسوں قبل شروع ہونے والی اپنی تجارتی جنگ کی وجہ سے جیو پولیٹیکل تنازعہ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی  ہے اور حالیہ دنوں میں کمپنی کو سائبر سکیورٹی کے لئے ایک بڑے خطرہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 19 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 09 اگست 2020ء شماره نمبر [15230]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]