"الوفاق" حکومت کے اندر اپنے ونگوں کی جنگ کا آغاز

لیبیا کے دارالحکومت میں "الوفاق" حکومت کے وفادار فورسزکو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
لیبیا کے دارالحکومت میں "الوفاق" حکومت کے وفادار فورسزکو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فائز السراج کی سربراہی میں "الوفاق" حکومت کے اندر ونگوں کی جدوجہد کی عکاسی کرنے والے اقدام کے تحت ان کے نائب احمد معيتيق نے طرابلس میں فوجی پراسیکیوٹر سے کہا ہے کہ وہ طرابلس فوجی خطے کے کمانڈر عبد الباسط مروان اور "الوفاق" فورسز کے ایک ممتاز فوجی رہنما کے خلاف اقدامات کریں اور یہ مروان کے ایک بیان کی اشاعت کے چند گھنٹوں بعد ہوا ہے جس میں معيتيق پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی منصوبے کی خدمت کررہے ہیں جو السراج کو ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

پرسو شام ملٹری پراسیکیوٹر کے نام ایک سرکاری خط میں معيتيق نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بیان کی تحقیقات کریں، اس کے خلاف تعزیری ضابطہ اور فوجی طریقہ کار کے مطابق قانونی اقدامات اٹھائیں اور 48 گھنٹوں کے اندر اس کا نتیجہ فراہم کریں۔(۔۔۔)

اتوار 19 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 09 اگست 2020ء شماره نمبر [15230]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]