الکاظمی رواں سال کی 20 تاریخ کو ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2441406/%D8%A7%D9%84%DA%A9%D8%A7%D8%B8%D9%85%DB%8C-%D8%B1%D9%88%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%D8%A7%D9%84-%DA%A9%DB%8C-20-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE-%DA%A9%D9%88-%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D9%85%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%DB%92
الکاظمی رواں سال کی 20 تاریخ کو ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے
گزشتہ روز بصرہ میں بدعنوانی اور ناقص خدمات کے خلاف مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بغداد: «الشرق الاوسط»
TT
TT
الکاظمی رواں سال کی 20 تاریخ کو ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے
گزشتہ روز بصرہ میں بدعنوانی اور ناقص خدمات کے خلاف مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز واشنگٹن اور بغداد میں اعلان کیا گیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی رواں ماہ کے بیس تاریخ کو امریکی دارالحکومت کا دورہ کا کریں گے اور اس کا آغاز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات سے ہوگا۔
الکاظمی کے دفتر نے گزشتہ روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس دورہ کے دوران دونوں فریقوں کے مابین جن فائلوں پر بات چیت کی توقع کی جارہی ہے وہ سیکیورٹی، توانائی، صحت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے امور اور مشترکہ تعاون شامل ہیں اور ان کے علاوہ کورونا وبائی امراض سے نمٹنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)