بیجنگ نے امریکی عہدیداروں پر عائد کی پابندی

بیجنگ نے امریکی عہدیداروں پر عائد کی پابندی
TT

بیجنگ نے امریکی عہدیداروں پر عائد کی پابندی

بیجنگ نے امریکی عہدیداروں پر عائد کی پابندی
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ گزشتہ جمعہ کو ہانگ کانگ کے افسران کے خلاف امریکہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں ہانگ کانگ کی فائل سے نمٹنے اور اس سلسلہ میں ان کے مواقف کے پس منظر میں کانگریسی عہدیداروں، عوامی امور میں کام کرنے والی شخصیات اور سول سوسائٹیوں سمیت 11 امریکی شہریوں پر اسی طرح پابندیاں عائد کرے گا جیسا امریکہ نے کیا ہے۔

سزاؤں میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہارڈ لائن ریپبلکن سینیٹرز ٹیڈ کروز، سینیٹر مارکو روبیو، سینیٹر ٹام کاٹن  سینیٹر پیٹ ٹومی اور رکن پارلیمنٹ کرس اسمتھ شامل ہیں اور یہ سب چین کے سلسلہ میں سخت گیر پوزیشن رکھتے ہیں اور انہوں نے ہانگ کانگ کے بارے میں سخت بیانات بھی دے چکے ہیں۔

منگل 21 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 11 اگست 2020ء شماره نمبر [15232]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]