پوتن کی طرف سے پہلی ویکسین کا اعلان اور اپنی بیٹی پر اس کا تجربہ

روسی ویکسین کی تاثیر کے سلسلہ میں شکوک و شبہات پیدا ہو چکے ہیں (اے پی)
روسی ویکسین کی تاثیر کے سلسلہ میں شکوک و شبہات پیدا ہو چکے ہیں (اے پی)
TT

ایک طرف 196 ممالک میں نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ملین اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 737 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے تو دوسری طرف اس پر قابو پانے کی امید کی علامت روس کی طرف سے سامنے آئی ہےجس کے بارے میں صدر ولادیمیر پوتن نے دنیا کے پہلے اینٹی وائرس ویکسین کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔

پوتن نے کہا کہ یہ ویکسین بہت مؤثر طریقے سے کام کرے گی اور بیماری سے لڑنے کی مکمل صلاحیت میں اضافہ بھی کرتی ہے اور اس کے تمام ضروری ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں اور ویکسین کی تاثیر کو ظاہر کرنے کی کوشش میں پوتن نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ایک بیٹی کو نئی ویکسین پلائی گئی ہے اور اس وقت ان کی صحت بہتر ہے اور نتیجہ حوصلہ افزاء ہے۔(۔۔۔)

بدھ 22 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 12 اگست 2020ء شماره نمبر [15233]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]