فرانسیسی صدارت نے اطلاع دی ہے کہ میکرون نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ہونے والے اپنے رابطے کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ابھی تمام متعلقہ افواج کو تناؤ میں اضافہ کرنے اور ہر قسم کی بیرونی مداخلت سے گریز کرنے کی ضرورت ہے اور اسی طرح ہنگامی صورتحال (بحران) کو سنبھالنے کے لئے حکومت کے قیام کی حمایت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ہونے والے رابطے میں بھی لبنانی فائل کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے اور اشارہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام مستقل ممبروں کو لبنان اور پورے خطے میں استحکام کے لئے پرسکون ماحول بنانے کے سلسلہ میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس ہنگامی بحران کے انتظام کے لئے حکومت کی حمایت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 23 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 13 اگست 2020ء شماره نمبر [15234]