سرت میں دوبارہ تناؤ کی وجہ سے مذاکرات کی کاروائی ہوئی پیچیدہ

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے کل شام لیبیا کے ساحل سے 141 غیر قانونی تارکین وطن کی بازیابی کی ہے (رائٹرز)
بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت نے کل شام لیبیا کے ساحل سے 141 غیر قانونی تارکین وطن کی بازیابی کی ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز لیبیا کے شہر سرت میں دوبارہ فوجی کشیدگی کی وجہ سے لیبیا کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے کچھ دن پہلے شروع ہونے والے مذاکرات میں ایک نئی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

دارالحکومت طرابلس میں فائز السراج کی سربراہی میں "الوفاق" حکومت کے وفادار نمائندوں نے ایک نیا سیاسی اقدام شروع کر دیا ہے جس کی بنیاد پر کسی بھی تصفیہ میں "نیشنل آرمی" کے سربراہ کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی شرکت کو مسترد کیا گیا ہے۔

لیبیا کی پارلیمنٹ سے الگ ہونے والے ممبروں کے ذریعہ تشکیل دی گئی کونسل کے ترجمان اسعد الشرتاع نے پرسو شام ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس اقدام سے ایک جامع قومی مصالحت کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اہل لیبیا کے خلاف ہونے والے جرائم کے سزا سے کوئی نہیں بچ سکے گا اور اس کی وضاحت بھی کی کہ اس اقدام کا مقصد عبوری ادوار کا خاتمہ ہے اور اقوام متحدہ کے کے ساتھ ہونے والی ہم آہنگی کے ذریعہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ کرنا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 23 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 13 اگست 2020ء شماره نمبر [15234]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]