متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے آغاز کو ٹرمپ کی سرپرستی حاصلhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2447396/%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D9%88-%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D9%BE%D8%B1%D8%B3%D8%AA%DB%8C-%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%84
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے آغاز کو ٹرمپ کی سرپرستی حاصل
ٹرمپ کو کل وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدہ کے بعد اس کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے آغاز کو ٹرمپ کی سرپرستی حاصل
ٹرمپ کو کل وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدہ کے بعد اس کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز امریکہ نے ایک روڈ میپ کی سرپرستی کی ہے جس کا مقصد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کا آغاز کرنا ہے، اگرچہ متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں پر اپنی خودمختاری مسلط کرنے کے منصوبوں کو روکنے کے لئے اسرائیل کی رضامندی حاصل کر لی ہے اور اس طرح دونوں ملک کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور اس معاہدہ سے برسوں قبل عرب دنیا کے سینہ پر عبرانی ریاست قائم کرنے کی کوششوں میں کامیابی ملی ہے اور نومبر میں صدارتی انتخابات قریب آتے ہی اس معاہدہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی سیاسی فتح بھی شامل ہے۔
وائٹ ہاؤس کے آفس میں اپنے سینئر ساتھیوں سے گھرے ہوئے ہونے کی حالت میں ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یہ تاریخی اقدام سے خطے میں سلامتی اور استحکام حاصل ہوگا اور یہ اقدام باقی عرب دنیا کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں توجہ دینے کے راستے پر ایک حیرت انگیز اقدام ہے اور اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید کے درمیان معاہدہ چند ہفتوں کے دوران وائٹ ہاؤس میں ہوگا۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]