ادلب میں "حراس الدين" کو نشانہ بنانے والا ایک حملہ

ادلب کے دیہی علاقوں میں "ڈرون" کے ذریعہ ایک کار پر ہونے والے حملہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (شامی نیٹ ورک)
ادلب کے دیہی علاقوں میں "ڈرون" کے ذریعہ ایک کار پر ہونے والے حملہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (شامی نیٹ ورک)
TT

گزشتہ روز شمال مغربی شام کے علاقے ادلب گورنریٹ میں ایک عسکریت پسند ازبک رہنما ایک "ڈرون" حملہ میں مارا گیا اور اس ڈرون کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بین الاقوامی اتحاد سے وابستہ ہے۔

ادلب صوبے میں شامی حزب اختلاف کے شہری دفاع کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ خیال کیا جارہا ہے کہ اتحاد سے وابستہ ایک ڈرون نے ادلب کے دیہی علاقوں میں سرمدہ نامی قصبے کے قریب چار پہیے والی ڈرائیو گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجہ میں ازبیکی لقب سے مشہور ابو یحیی کی ہلاکت ہو گئی اور ان کی دو غیر ملکی شہریت رکھنے والے ساتھی بھی زخمی ہو گئے اور انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ مردہ شخص کی شناخت کار کے اندر سے پائے جانے والے کاغذات کے ذریعے کی گئی ہے اور خاص طور پر وہ کارڈ جس کے ذریعہ وہ سفر کرتا تھا اور جس کے نیچے اس کا نام اور کام درج تھا اور وہ کارڈ "تحریر شام فرنٹ" کے ملٹری ونگ نے جاری کیا تھا۔(۔۔۔)

جمعہ 24 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 14 اگست 2020ء شماره نمبر [15235]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]