گزشتہ روز عراق میں کورونا وائرس کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ وزارت صحت نے 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے 3 ہزار 841 کیسوں کے اندراج ہونے کا اعلان کیا ہے اور فروری کے ماہ میں پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاسی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے اور اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 164ہزار ہو گئی ہے اور 5641 افراد کی موت ہوئی ہے۔
کورنٹائن اقدامات کے باوجود عراق مشرق وسطی میں وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے لیکن یہ اب بھی ایران سے بہت دور ہے جہاں قریب 300 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور 19 ہزار افراد کی موت ہوئی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 24 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 14 اگست 2020ء شماره نمبر [15235]