عرب اور فرانس کف ذریعہ عراق کے خلاف ترکی کے حملوں کی مذمت

عراقی افواج کو فرات کے جنوب کی صفائی کرنے کی کاروائی انجام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے («ٹویٹر» وزارت دفاع)
عراقی افواج کو فرات کے جنوب کی صفائی کرنے کی کاروائی انجام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے («ٹویٹر» وزارت دفاع)
TT

عراق کی افواج نے کل جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ وہ غیر ملکی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے تیار ہے کیونکہ اسے اس کی سرزمین پر ترکی کی جارحیت کے حوالے سے عرب اور فرانس کی حمایت حاصل ہوئی ہے اور پیرس نے کچھ روز قبل اس ترک ڈرون کے حملہ کے سلسلہ میں وضاحت طلب کی ہے جس میں عراقی افسروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس عراقی خودمختاری کا مکمل احترام کرنے کا خواہشمند ہے اور اس خودمختاری کی ہر قسم کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے لیگ آف عرب اسٹیٹس کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط اور ان کے ہم منصب جیسے سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن فرحان، مصر کے سامح شکری، اردن کے ایمن صفدی اور کویت کے شیخ احمد ناصر المحمد الصباح سے رابطہ کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 24 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 14 اگست 2020ء شماره نمبر [15235]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]