مصر میں ایک خوبصورت خاتون کی موت پر سوگ کا ماحول

مصر میں ایک خوبصورت خاتون کی موت پر سوگ کا ماحول
TT

مصر میں ایک خوبصورت خاتون کی موت پر سوگ کا ماحول

مصر میں ایک خوبصورت خاتون کی موت پر سوگ کا ماحول
گزشتہ روز قاہرہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایک مصری  خاتون اداکارہ شویکر کی 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

ترکی نزاد مصری اداکارہ سنہ 1938 میں اسکندریہ کے اندر پیدا ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی اداکاری کے تجربہ کا آغاز پچھلی صدی کے ساٹھ کی دہائی کے اوائل سے کیا ہے اور دھیرے دھیرے وہ مصر اور عالم عرب میں کافی مقبول ہو گئیں حتی کہ وہ مصری سنیما کی آئقون بن گئیں اور اس کے علاوہ انہوں نے بہت سے ڈراموں میں اپنی کردار کا جلوہ دکہایا ہے جیسے کہ "میں وہ اور وہ" "میری خوبصورت عورت" اور "میں کہاں ہوں اور آپ کہاں ہیں"۔

ایک بیان میں ثقافت کے وزیر ایناس عبد الدایم نے کہا کہ ان کی موت سے میری خوبصورت عورت کی یاد آ گئی جو مصری تخلیقی میدان میں ایک سنہری ستارے کی طرح ہے اور وہ مصر میں سنیما اور تھیٹر کی تاریخ کی خصوصیات کا حصہ رہی ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 25 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 15 اگست 2020ء شماره نمبر [15236]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]