آئندہ کی لبنانی حکومت سے متعلق امریکہ اور فرانس کے درمیان سمجھوتہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2452696/%D8%A2%D8%A6%D9%86%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D9%88%D8%AA%DB%81
آئندہ کی لبنانی حکومت سے متعلق امریکہ اور فرانس کے درمیان سمجھوتہ
صدر مائکل عون کو گزشتہ روز بعبدا پیلس میں ڈیوڈ ہیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بیروت: محمد شقير اور کارولین عاکوم۔ واشنگٹن: "الشرق الاوسط"
TT
TT
آئندہ کی لبنانی حکومت سے متعلق امریکہ اور فرانس کے درمیان سمجھوتہ
صدر مائکل عون کو گزشتہ روز بعبدا پیلس میں ڈیوڈ ہیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
امریکی اور فرانسیسی مواقف اگلی لبنانی حکومت کی شکل سے موافق ہیں کیونکہ یہ غیرجانبدار ہوگی اور لبنانی عوام کی امنگوں کے لئے کام کرےگی جبکہ امریکی کانگریس نے حزب اللہ کے ہاتھوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مشرقی وسطی سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کے نائب سکریٹری ڈیوڈ ہیل نے بیروت بندرگاہ دھماکے کے بعد لبنان میں بین الاقوامی دلچسپی کی نظراندازی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے منفی تنازعات سے خبردار کرتے ہوئے ٹیکنوکریٹس کی غیرجانبدار اور آزاد حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بات الشرق الاوسط کو ان سیاستدانوں نے بتائی ہے جنہوں نے بیروت میں ان سے ملاقات کی ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)