یورپ کے مذاکرات کی دعوت کے بارے میں ترکی کے تحفظات

مشرقی بحیرۂ روم میں یونان کے ساتھ فوجی مشقوں کے دوران فرانسیسی ہیلی کاپٹر کیریئر "لا ٹونیری" کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
مشرقی بحیرۂ روم میں یونان کے ساتھ فوجی مشقوں کے دوران فرانسیسی ہیلی کاپٹر کیریئر "لا ٹونیری" کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
TT

کل ترکی نے یونان کے ساتھ بحران کو ختم کرنے کے لئے یورپی یونین کے مذاکرات کی دعوت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس سے مشرقی بحیرۂ روم میں یکطرفہ اقدامات اٹھانے والوں کے نام اپنی دعوت بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرسو ویڈیو کے ذریعہ یوروپی یونین کی خارجہ امور کونسل کے ہنگامی اجلاس کی طرف سے جاری کردہ دعوت کے جواب میں ترکی کی وزارت خارجہ نے کل ہفتہ کو ایک بیان میں پرزور انداز میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ذریعہ گفت وشنید اور مذاکرات کی ملنے والی دعوت ان لوگوں کو دینی چاہئےجو  اشتعال انگیز اقدامات کررہے ہیں اور مشرقی بحیرۂ روم میں یکطرفہ کاروائی کررہے ہیں اور ترکی اور ترک قبرص کے حقوق اور مفادات کا احترام نہیں کررہے ہیں اور اس میں یونان کی طرف اشارہ ہے۔

اسی سلسلہ میں ترکی نے متعدد جنگی جہازوں کے علاوہ 8 ایف 16 طیاروں کو بھیجا ہے تاکہ خطے میں سروے کی کاروائیاں کرنے والے سرچ جہاز " کے تحفظ میں اضافہ کیا جاسکے۔(۔۔۔)

اتوار 26 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 16 اگست 2020ء شماره نمبر [15237]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]