پرسو ویڈیو کے ذریعہ یوروپی یونین کی خارجہ امور کونسل کے ہنگامی اجلاس کی طرف سے جاری کردہ دعوت کے جواب میں ترکی کی وزارت خارجہ نے کل ہفتہ کو ایک بیان میں پرزور انداز میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ذریعہ گفت وشنید اور مذاکرات کی ملنے والی دعوت ان لوگوں کو دینی چاہئےجو اشتعال انگیز اقدامات کررہے ہیں اور مشرقی بحیرۂ روم میں یکطرفہ کاروائی کررہے ہیں اور ترکی اور ترک قبرص کے حقوق اور مفادات کا احترام نہیں کررہے ہیں اور اس میں یونان کی طرف اشارہ ہے۔
اسی سلسلہ میں ترکی نے متعدد جنگی جہازوں کے علاوہ 8 ایف 16 طیاروں کو بھیجا ہے تاکہ خطے میں سروے کی کاروائیاں کرنے والے سرچ جہاز " کے تحفظ میں اضافہ کیا جاسکے۔(۔۔۔)
اتوار 26 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 16 اگست 2020ء شماره نمبر [15237]