سرت کے پرسکون ہونے کے سلسلہ میں امریکی دھمکیاںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2454691/%D8%B3%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%D8%B1%D8%B3%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C%D8%A7%DA%BA
مغربی لیبیا میں زاویہ کی میونسپلٹی کے اندر پولیس گشت کررہی ہے
لیبیا بحران سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی جماعتوں کے ساتھ امریکی مشاورت کے مناظر سے وابستہ ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے عہدیداروں نے حال ہی میں لیبیا میں تنازعہ کے دونوں فریقوں کو آگاہ کیا ہے کہ سرت کے سلسلہ میں جنگ بندی اور ان کے مابین ہونے والی صلح کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو انہیں سخت گیر امریکی موقف کا سامنا کرنا پڑے گا اور غیر متعینہ مدت تک کے لئے سیاسی اور اقتصادی پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔
اپنا نام نہ بتانے والے ذرائع کے مطابق سرت کے سلسلہ میں مسلسل پرسکون کی حالت لیبیا کی نیشنل آرمی کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر اور الوفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کے بارے میں آگاہی کی عکاسی کرتی ہے کہ اس بار امریکی دھمکیاں پہلے سے مختلف ہیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)